نسان موٹر کے سابق سبراہ کے فرار میں مدد دینے والے دو امریکی جاپان کے حوالے

دونوں باپ بیٹے نے کارلوس گون کو ایک بڑے ڈبے میں چھپا کر نجی طیارے کے ذریعے اس وقت جاپان سے فرار کروایا تھا جب 2019ء میں کارلوس مبینہ مالیاتی بے ضابطگی کے مقدمے میں ضمانت پر رہا تھے

622

ٹوکیو: نسان موٹرز کے سابق چیئرمین کارلوس گون کو لبنان فرار ہونے میں مبینہ طور پر مدد دینے والے دو امریکیوں کو جاپانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

باور کیا جا رہا ہے کہ ٹوکیو استغاثہ نے خصوصی امریکی فورسز گرین بیریٹ کے سابق اہلکار 60 سالہ مائیکل ٹیلر اور ان کے 28 سالہ بیٹے پیٹر ٹیلر کو فرار میں مدد دینے کے شبہ سمیت دیگر الزامات میں گرفتار کیا ہے۔

شبہ ہے کہ ان دونوں ملزمان نے نسان موٹر کے سابق سربراہ کارلوس گون کو ایک بڑے ڈبے میں چھپا کر نجی جیٹ طیارے کے ذریعے اس وقت جاپان سے فرار کروایا تھا جب 2019ء میں کارلوس مبینہ مالیاتی بے ضابطگی کے مقدمے میں ضمانت پر رہا تھے۔

جاپان میں تفتیش کاروں نے جنوری 2020ء میں ٹیلر اور ان کے بیٹے کی گرفتاری کے وارنٹ حاصل کیے تھے۔ ان دونوں کو مئی میں میساچیوسٹس میں حراست میں لے لیا گیا تھا جس کے  بعد اکتوبر 2020ء میں امریکی وزارت خارجہ نے ملزمان کی جاپان کو حوالگی کی منظوری دی تھی۔

کارلوس گون کے لئے انٹرپول کی جانب سے مطلوب ہونے کا بین الاقوامی نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود اس بات کا زیادہ امکان نہیں ہے کہ وہ مستقبل قریب میں واپس جاپان آئیں گے کیوں کہ لبنان حکومت کا کہنا ہے کہ گون کے ملک میں قیام میں کوئی قانونی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here