آٹھ ماہ میں پاکستان کی برآمدات 4.6 فیصد اضافے سے 16.3 ارب ڈالر پر پہنچ گئیں

829

اسلام آباد: مالی سال 2020-21  کے پہلے آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران ملکی برآمدات گزشتہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے 15.643 ارب ڈالر کے مقابلے میں 4.6 فیصد اضافے سے 16.3 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ 

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی برآمدات گزشتہ پانچ ماہ سے مسلسل 2 ارب ڈالر سے متجاوز رہیں۔ تاہم، فروری 2021 (28دنوں) میں برآمدات 2.044 ارب ڈالر رہیں جبکہ فروری 2020 (29 دنوں) میں 2.140 ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں اس طرح، سالانہ 4.5 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ “ملک کے لیے زرِ مبادلہ کمانے پر ہم برآمدکنندگان کو سخت محنت کرنے میں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان سے انکی برآمدات مزید جارحانہ کرنے کی درخواست کرتے ہیں”۔

وزارتِ تجارت نے نہ ہی فروری 2021 کی درآمدات اور نہ ہی جاری مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کی درآمدات کے اعدادوشمار کا تبادلہ کیا جو تجارتی خسارے کو تنقیدی طور پر جاننے کے لیے ضروری ہے۔

فروری 2020 میں ملکی درآمدات کا حجم 4.185 ارب ڈالر رہا تھا جبکہ مالی سال 2019-20 کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران درآمدات کا حجم 31.515 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، مالی سال 2018-2019 کی اسی مدت کے دوران درآمدات 36.563 ارب ڈالر دیکھنے میں آئی تھیں اس طرح درآمدات میں 13.8 فیصد کی کمی آئی تھی۔

تاہم، ذرائع نے بتایا کہ فروری 2021 میں درآمدات میں کافی حد تک اضافہ ہوا اور گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے آٹھ ماہ کے دوران ان درآمدات میں اضافہ ہوا جس سے تجارتی خسارے میں اضافہ معلوم ہوتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here