اب 10 بلین ٹری سونامی، سی پیک روٹ کیساتھ ماحولیاتی اثرات کی نگرانی سیٹلائٹ سے ہو گی

وزارت موسمیاتی تبدیلی اور سپارکو کے مابین سیٹلائیٹ کے ذریعے بھیجی گئی تصاویر کے استعمال سے متعلق معاہدہ طے پا گیا

882

اسلام آباد: دس ارب ٹری سونامی منصوبہ اور سی پیک روٹ کے ساتھ ماحولیاتی اثرات کے جائزے کیلئے سیٹلائٹ کی مدد لی جائے گی۔

اس حوالے سے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور سپارکو کے مابین پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی نگرانی کے لیے سیٹلائیٹ کے ذریعے بھیجی گئی تصاویر کے استعمال سے متعلق معاہدہ طے پا گیا۔

ایڈیشنل سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی جواد ایاز اور رکن سپارکو ظفر اقبال نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ اس مقصد کیلئے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور سپارکو کے ارکان پر مشتمل انتظامی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔

معاہدے کے تحت مشترکہ منصوبوں سمیت تکنیکی استعداد کار میں اصافہ کیا جائے گا، گلیشیرز کے پگھلنے اور سرکنے کے عمل ک نگرانی کی جائے گی۔ جی آئی ایس سسٹم منیجمنٹ کے لیے تعاون بڑھایا جائے گا۔

اس کے علاوہ 10 بلین ٹری سونامی منصوبے سمیت جنگلات کی نگرانی کی جائے گی، سی پیک روٹ کے ساتھ ماحولیاتی اثرات کے جائزے اور بڑے شہروں میں ہوا اور پانی کے معیار کی نگرانی کی جائے گی، یہ معاہدہ تین سالہ مدت کیلئے ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here