ٹویوٹا کا ماحول دوست مستقبل کیلئے ہائیڈروجن گاڑیوں کی ٹیکنالوجی عام کرنے کا منصوبہ

638

ٹوکیو: جاپان کی معروف موٹر ساز کمپنی ٹویوٹا ماحول دوست گاڑیوں کی تیاری کی جانب منتقل ہوتی دیگر کمپنیوں کو ہائیڈروجن ٹیکنالوجی فروخت کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کمپنی اپنی مِیرائی نامی سیڈان کار کے لیے وضع کردہ ڈبے کی شکل کا ماڈل فروخت کے لیے پیش کرے گی جس میں فیول سیل شامل ہوں گے۔

ایندھن کے یہ سیل ہائیڈروجن اور آکسیجن استعمال کرتے ہیں اور ان سے دھوئیں کے بجائے صرف پانی کا اخراج ہوتا ہے۔

ٹویوٹا کے مطابق فروخت کا آغاز رواں سال ہی ہو سکتا ہے، اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹرک، بسوں اور ٹرینوں کو چلانے کے علاوہ اسے بجلی پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

جاپان مستقبل کے ایندھن کے طور پر ہائیڈروجن کو فروغ دے رہا ہے، ٹویوٹا کو امید ہے کہ اس کے تازہ ترین اقدام سے ہائیڈروجن سٹیشنوں جیسے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here