مختلف وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے چار کھرب 79 ارب سے زائد کے فنڈز جاری

حکومت نے رواں مالی سال میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے چھ کھرب 50 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں

496

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک چار کھرب 79 ارب 23 کروڑ 81 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں۔

حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے چھ کھرب 50 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے ایرا کے لئے ایک ارب 20 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 10 ارب 77 کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئے 18 ارب 52 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔

اب تک نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 98 ارب 82 لاکھ ، نیشنل ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے لئے 39 ارب 84 کروڑ، آبی وسائل ڈویژن کے لئے 63 ارب 97 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے اب تک دو ارب 15 کروڑ، ریونیو ڈویژن کے لئے چھ ارب 46 کروڑ 32 لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لئے 18 ارب 80 کروڑ، تخفیف غربت ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 10 کروڑ 80 لاکھ روپے کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے 24 ار ب 68 کروڑ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے ایک ارب 68 کروڑ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے 25 کروڑ 89 لاکھ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے لئے 15 کروڑ 57 لاکھ  روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق صحت ڈویژن کے لئے 10 ارب 78 کروڑ 38 لاکھ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے 8 ارب 71 کروڑ ، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے لئے تین کروڑ 72 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح میری سمندری امور ڈویژن کے لئے چار ارب 54 کروڑ 82 لاکھ، قانون و انصاف ڈویژن کے لئے 79 کروڑ 31 لاکھ، داخلہ ڈویژن کے لئے 11 ارب 80 کروڑ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے لیے 74 کروڑ 35 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے تین ارب 92 کروڑ 92 لاکھ، انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویژن کے لئے 20 کروڑ 54 لاکھ، صنعت و پیداوار ڈویژن کے لئے 70 کروڑ 68 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 20 کروڑ 8 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح ہاﺅسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے چھ  ارب 98 کروڑ 95 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 22 ارب 48 کروڑ، خارجہ امور ڈویژن کے لیے 82 لاکھ، خزانہ ڈویژن کے لئے 52 ارب 51 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی کے اعدادوشمار کے مطابق وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئے تین  ارب 91 کروڑ 8 لاکھ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے 23 کروڑ 81 لاکھ، دفاعی پیداوار ڈویژن کے لئے ایک ارب 26 کروڑ 33 لاکھ، دفاع ڈویژن کے لئے 52 کروڑ 80 لاکھ روپے جاری ہو چکے ہیں۔

اسی طرح مواصلات ڈویژن کے لئے 20 کروڑ 38 لاکھ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے تین ارب 96 کروڑ، کامرس ڈویژن کے لئے پانچ کروڑ 17 لاکھ روپے جاری ہو چکے ہیں۔

کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 24 ارب 11 کروڑ،  سرمایہ کاری بورڈ  کے لئے چھ کروڑ 40 لاکھ ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 56 کروڑ 62 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here