سعودی ایئرلائنز ایئربس اور بوئنگ سے 70 جیٹ طیارے خریدے  گی

ایئربس کے اے 321 تنگ باڈی والے جیٹ اور بوئنگ کے چوڑی باڈی والے 777 اور 787 ڈریم لائنر خریدنے کے لیے السعودیہ ایئرلائنز بینکوں سے ساڑھے 11 ارب ریال قرض کے حصول کے لیے کوشاں

628

جدہ: سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی (السعودیہ) ایئربس اور بوئنگ سے 70 نئے طیارے خرید کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق السعودیہ ایئرلائنز مقامی بینکوں سے ساڑھے 11 ارب ریال (تین  ارب سات کروڑ ڈالر) کے قرض کے حصول کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق السعودیہ ایئربس کے اے 321 تنگ باڈی والے جیٹ اور بوئنگ کے چوڑی باڈی والے 777 اور 787 ڈریم لائنر خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے اور اس کے لیے مالیاتی وسائل کا بندوبست کر رہی ہے۔

تاہم اس رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ سعودی ایئرلائنز ان دونوں کمپنیوں سے کتنے کتنے طیارے خرید کرے گی اور بینکوں کے علاوہ وہ خود کتنی رقم ادا کرے گی۔

ایک بینکار نے بھی اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے اور اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ السعودیہ ائیرلائن مارکیٹ میں قرض کے حصول کیلئے بات چیت کر رہی ہے تاکہ قریباً 70 طیارے خرید کر سکے۔

سعودی ائیرلائنز کے فلیٹ میں اس وقت 144 طیارے شامل ہیں، ان میں اے 321، 777 اور 787 تینوں طرح کے جیٹ شامل ہیں، تاہم السعودیہ نے فوری طور پر اس رپورٹ کے حوالے سےکوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here