سی پیک اتھارٹی کے انتظامی اخراجات کتنے رہے؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

688

اسلام آباد: قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ سی پیک اتھارٹی کے آغاز سے لے کر اب تک اس پر کل 23 لاکھ 38 ہزار 241 روپے کے انتظامی اخراجات آئے ہیں۔

سوموار کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران آغا رفیع اللہ کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری کنول شوذب نے ایوان کو بتایا کہ سی پیک اتھارٹی کا 5 اکتوبر 2019ء سے 31 مئی 2020ء تک خرچ 23 لاکھ 32 ہزار روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتھارٹی میں کام کرنے والے دو عہدیداروں لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اور ذاکر علی شاہ کو آرڈی نینس کی مدت کے خاتمہ کے بعد تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔

رکن اسمبلی محمد ہاشم کے ضمنی سوال کے جواب میں کنول شوذب نے کہا کہ سی پیک اتھارٹی کے حوالے سے آرڈیننس ایوان بالا میں ہے، فی الحال اتھارٹی کے دو عہدیداروں کو تنخواہ نہیں دی جا رہی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here