چین میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 98 کروڑ 90 لاکھ تک پہنچ گئی

624

بیجنگ: سال 2020ء کے اختتام تک چین میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 98 کروڑ 90 لاکھ تک جا پہنچی جن میں موبائل فون پر انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والوں کی تعداد 98 کروڑ 60 لاکھ ہے۔

چین کے اعدادوشمار کے قومی بیورو کی طرف سے جاری کردہ “2020ء قومی اقتصادی اور سماجی ترقی” سے متعلق شماریاتی اعلامیہ کے مطابق موبائل انٹرنیٹ صارفین کی ٹریفک کا کل حجم 165.6 ارب گیگا بائٹ رہا، جس میں پچھلے سال کے مقابلے میں 35.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ پورے سال میں 83.36 ارب ایکسپریس ترسیلات کی خدمات انٹرنیٹ کی مدد سے مکمل کی گئیں۔

اعلامیہ شہریوں کی آمدنی اور اخراجات سے متعلق ظاہر کرتا ہے کہ سال 2020ء میں شہریوں کی فی کس ڈسپوز ایبل آمدنی 27 ہزار 540 یوان بنی ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 3.8 فیصد زیادہ ہے۔

شہروں میں رہنے والوں کی اوسط فی کس ڈسپوز ایبل آمدنی 40 ہزار 378 یوان رہی جس میں 2.9 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ دیہات میں رہنے والوں کی فی کس ڈسپوز ایبل آمدنی 15 ہزار 204 یوان رہی جس میں 5.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here