افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں 16 فیصد کمی، درآمدات میں 23 فیصد اضافہ

جاری مالی سال 2020-21ء کے ابتدائی سات ماہ جولائی تا جنوری ے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں 10.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے: ستیٹ بینک

598

اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں 10.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری 2021ء تک کی مدت میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات کا حجم 54 کروڑ 36 لاکھ 50 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

یہ شرح گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے پہلے سات ماہ کے مقابلہ میں 16.45 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات کا حجم 63 کروڑ 31 لاکھ 20 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جنوری 2021ء میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات کا حجم 9 کروڑ 33 لاکھ 40 ہزار ڈالر رہا جبکہ  جنوری 2020ء میں پاکستان نے افغانستان کو 8 کروڑ 99 لاکھ 60 ہزار ڈالر کی برآمدات کی تھیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں افغانستان سے درآمدات کا حجم 10 کروڑ 74 لاکھ 60 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ شرح گزشتہ مالی سال کے پہلے سات ماہ کے مقابلہ میں 23.19 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں افغانستان سے درآمدات کا حجم 8 کروڑ 72 لاکھ 30 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2021ء میں افغانستان سے درآمدات کا حجم دو کروڑ 77 لاکھ 30 ہزار ڈالر رہا جبکہ جنوری 2020ء میں افغانستان سے 94 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here