ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قلت، صارفین مہنگے داموں خریدنے پر مجبور

570

اسلام آباد: ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے زیادہ تر سٹورز پر چینی کی قلت کے سبب صارفین کھلی منڈی سے مہنگے داموں چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز سے چینی گزشتہ دو دنوں سے غائب ہے اور صارفین چینی کی خریداری کیلئے اضافی 30 سے 35 روپے دینے پر مجبور ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹور آپریٹرز کو سپلائرز کی جانب بتایا گیا ہے کہ چینی آئندہ سات روز تک کے لیے دستیاب نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے:

عوام تیار رہیں، چینی کی قیمت آئندہ مہینوں میں بھی زیادہ رہنے کا خدشہ

رواں سیزن میں چینی کی ملکی پیداوار 5.5 ملین ٹن تک بڑھنے کا امکان

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے پاس چینی کا مطلوبہ ذخیرہ ناکافی ہے جس کی وجہ سے چینی کی خریداری کیلئے چھ ٹینڈرز جاری کیے گئے ہیں۔ تاہم آخری ٹینڈر پر صرف 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی گئی ہے۔

ذرائع نے تصدیق کی کہ مقامی چینی کی سٹورز میں دستیابی کے لیے ایک سے دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔

دوسری جانب ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) 2 مارچ کو چینی کے ٹینڈرز جاری کرے گی، چینی درآمد کرنے کے معاہدے پر دستخط کے بعد بھی چینی کو پاکستان پہنچنے میں دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here