پاکستان سٹیل ملز کے سابق سربراہ نیب ریفرنس سے بری

553

کراچی: احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں سابق چئیرمین پاکستان سٹیل ملز معین آفتاب شیخ سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا۔

سابق چیئرمین اور دیگر ملزمان پر سٹیل مل کی کینٹینوں کے ٹھیکوں میں کرپشن کا الزام تھا اور کراچی کی احتساب عدالت نے انہیں بری کر دیا ہے۔۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا اور ملزمان مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث تھے اور انہوں نے سٹیل مل کی کینٹین کے 19 مشکوک ٹھیکوں میں آٹھ کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔

ملزمان میں سابق سربراہ پاکستان سٹیل ملز معین آفتاب شیخ، رفیق خان، امتیاز الحق، زاہد علی اور دیگر شامل تھے۔

اس سے قبل، گزشتہ سال فروری میں احتساب عدالت نے معین آفتاب شیخ کو 49 کروڑ روپے مالیت کے کرپشن ریفرنس میں عدم شواہد کی بنا پر بری کر دیا تھا۔

معین آفتاب شیخ کے ساتھ سابق ڈائریکٹر (کمرشل) ثمین اصغر پر عہدے کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام تھا جو قومی خزانے کو بھاری مالی نقصان کا سبب بنا تھا۔

اس کے علاوہ احتساب عدالت نے معین آفتاب شیخ سمیت تین ملزمان کو گزشتہ سال جنوری میں 90 کروڑ روپے مالیت کے کرپشن ریفرنس میں عدم شواہد کی بنا پر بری کیا تھا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیب نے معین آفتاب شیخ کے خلاف نو کرپشن ریفرنس دائر کیے تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here