سال 2020ء: پاکستان ٹوبیکو کمپنی کو بعد از ٹیکس تین ارب 60 کروڑ روپے منافع

82

اسلام آباد: سال 2020ء کے دوران پاکستان ٹوبیکو کمپنی (پی اے کے ٹی) کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق کلینڈر سال 2020ء کے دوران کمپنی کی خالص آمدنی 16 ہزار 492 ملین روپے رہی ہے جبکہ سال 2019ء کے دوران پاکستان ٹوبیکو کمپنی کو 12 ہزار 889 ملین روپے یعد از ٹیکس آمدن ہوئی تھی۔

اس طرح سال 2019ء کے مقابلہ میں گزشتہ سال 2020ء کے دوران پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے خالص منافع میں تین ارب 60 کروڑ 30 لاکھ روپے یعنی 28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 50.45 روپے کے مقابلہ میں 64.55 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here