خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ، مسابقتی کمیشن حرکت میں آ گیا

1186

اسلام آباد: مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے سابق ملز اور گھی مینوفیکچررز سے بناسپتی اور خوردنی تیل کی ریٹیل مارکیٹ قیمتیں طلب کر لیں۔ 

ذرائع کے مطابق سی سی پی نے گھی کے ساتھ ساتھ آئل مینوفیکچررز سے ماہانہ لحاظ سے سابق مل کو جولائی 2018 تک سے خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی ریٹیل قیمتیں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

وزارتِ صنعت و پیداوار نے سی سی پی سے گھی انڈسٹری ایسوسی ایشن کے ساتھ ساتھ پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے ساتھ خوردنی تیل کی زائد قیمتوں کا معاملہ اٹھائے۔

یہ واضح رہے کہ گزشتہ سال 2020 کے پہلے چار ماہ کے دوران عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتیں کم ہو کر 277 ڈالر تک آنے کے باوجود مقامی منڈی میں ویجیٹیبل گھی کی ریٹیل قیمتوں میں کمی نہیں آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے:

مسابقتی کمیشن کا دفاتر پر چھاپہ، سیمنٹ ایسوسی ایشن کا ردعمل سامنے آ گیا

پانچ  ماہ میں پام آئل 29.40 فیصد، سویا بین آئل کی درآمد میں 21.76 فیصد اضافہ

ذرائع نے بتایا کہ “گھی انڈسٹری گزشتہ کچھ مہنیوں سے بین الاقوامی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں 140 ڈالر کمی کے باوجود صارفین کو ریلیف دینے میں ناکام رہی تھی”۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک سال سے پاکستان میں پام آئل کی درآمدات کا حجم بڑھ کر 57233 میٹرک ٹن تک جا پہنچا ہے، پاکستان نے جنوری 2021 میں 301710 میٹرک ٹن کے مقابلے میں جنوری 2020 میں 244477 میٹرک ٹن پام آئل درآمد کیا تھا۔

اس دوران، ذرائع نے بتایا کہ پی وی ایم اے نے سی سی پی کے نوٹسز سمیت کئی دیگر مسائل پر بات چیت کے لیے غیرمعمولی طور پر اپنے جنرل اجلاس منعقد کیے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here