پی آئی اے نے کرایوں میں واضح کمی کر دی

581

اسلام آباد: موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے اندرون ملک پروازوں کیلئے خصوصی رعایتی کرائے متعارف کرا دئیے ہیں۔

قومی ائیر لائن کے ترجمان عبداللہ خان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کراچی اور اسلام آباد اور کراچی اور لاہور کے درمیان کرایوں پر خصوصی رعایت دی گئی ہے۔

20 کلو سامان لے جانے کی رعایت کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف ساڑھے سات ہزار روپے ہو گا جبکہ 40 کلو سامان کے ساتھ رعایتی یک طرفہ کرایہ ساڑھے آٹھ ہزار روپے ہو گا۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ موسم بہار میں لوگ سفر کرنا اور سیاحت کرنا پسند کرتے ہیں، اس لیے اندرون ملک سیاحت کے فروغ اور جشن بہاراں کیلئے پی آئی اے نے خصوصی کرائے متعارف کرائے ہیں جو فی الفور نافذالعمل ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here