ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدن میں 465 فیصد کا نمایاں اضافہ

619

اسلام آباد: مالی سال 2020ء کی آخری سہ ماہی کے دوران ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ (ایم ٹی ایل) کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 465.7 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2020ء کے دوران ملت ٹریکٹرز کی بعد از ٹیکس آمدنی ایک ارب 65 کروڑ روپے تک بڑھ گئی۔

گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر 2019ء) کے دوران ملت ٹریکٹرز کو 29 کروڑ 19 لاکھ روپے بعد از ٹیکس آمدن ہوئی تھی۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں ایک ارب 35 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زیادہ یعنی 465.7 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here