پاکستان میڈرڈ ٹریڈ مارک سسٹم آف ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن میں شامل

اس آرگنائزیشن میں شمولیت سے پاکستان کے برآمد کنندگان 107 برآمدی منڈیوں میں اپنے ٹریڈمارک کی حفاظت کر سکیں گے: مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد

890

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ پاکستان میڈرڈ ٹریڈ مارک سسٹم آف ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن میں شامل ہو گیا ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں عبدالرزاق دائود نے کہا کہ یہ عالمی سطح پر ٹریڈ مارکس کے آسان اور سستے تحفظ کا طریقہ کار ہے، اس آرگنائزیشن میں شمولیت سے پاکستان کے برآمد کنندگان 107 برآمدی منڈیوں میں اپنے ٹریڈمارک کی حفاظت کر سکیں گے۔

عبدالرزاق داﺅد نے مزید کہا کہ میڈرڈ ٹریڈ مارک سسٹم اف ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن میں شمولیت کیلئے پاکستانی برآمدکنندگان کو ایک ہی درخواست اور ایک فیس کی ادائیگی کرنا ہو گی۔ اس سے عالمی سر فہرست برانڈز کو پاکستان کی مارکیٹ میں آنے کی ترغیب ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی برانڈز کو عالمی سطح پر جانے میں مدد کے ساتھ ساتھ برآمدات میں اضافہ کا ایک بہترین اور پائیدار طریقہ ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے آئی پی او پاکستان کو اس سلسلہ میں اقدامات کرنے پر مبارکباد بھی دی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here