بجلی کے پیداواری شعبہ میں 47 کروڑ ڈالر سے زائد براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ

رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں پاور پروڈکشن سیکٹر میں ایف ڈی آئی میں 27 فیصد اضافہ، کول پاور پروجیکٹس میں 27 کروڑ ڈالر، ہائیڈرو پاور میں 11 کروڑ ڈالر، تھرمل پاور منصوبوں میں 9 کروڑ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ

124

اسلام آباد: پاکستان میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 27.52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک اور سرمایہ کاری بورڈ کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2020ء سے جنوری 2021ء تک کی مدت میں پاکستان میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 47 کروڑ 51 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

یہ شرح گزشتہ مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کے مقابلہ میں 27.52 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم  37 کروڑ 31 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اسی طرح جنوری 2021ء میں پاکستان میں پاور پروڈکشن سیکٹر میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم چار کروڑ 9 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں رواں مالی سال کے سات ماہ کے دوران 27 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم  23 کروڑ 32 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اسی طرح پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں رواں مالی سال کے دوران 11 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے سات ماہ میں پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم سات کروڑ 81 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ایندھن (ڈیزل وغیرہ) سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں جاری مالی سال کے دوران 9 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایندھن سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں چھ کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here