کراچی: آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی) نے مالی سال 2021 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران خالص منافع کا اعلان کر دیا، کمپنی کو گزشتہ برس کی پہلی ششماہی کے 53 ارب روپے آمدن کے مقابلے میں 20.5 فیصد کمی سے 42.2 ارب روپے آمدن ہوئی۔
کمپنی کی فی شئیر آمدن 12.35 روپے فی شئیر سے کم ہو کر 9.82 روپے فی شئیر پر آگئی۔ او جی ڈی سی نے فی شئیر 1.6 روپے کیش ڈیویڈنڈ کا اعلان کرنے کے علاوہ پہلے سے 2 روپے فی شئیر کے عبوری ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا۔
او جی ڈی سی ایل کی آمدن میں کمی کی وجہ تیل و گیس کی پیداوار میں کمی، سالانہ اعتبار سے کمپنی کے آپریٹنگ اخراجات میں 11.6 فیصد اضافہ اور تیل کی قیمتیں گرنے کو قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس عرصے کے دوران کمپنی کی خالص سیلز سالانہ لحاظ سے 13 فیصد گِر گئیں۔ اس کے نتیجے میں کمپنی کا گراس مارجن مالی سال 2020 کی پہلی ششماہی کے 64 فیصد سے بھی کم ہو کر 58 فیصد تک آگیا۔
سالانہ اعتبار سےلاگت کے لحاظ سے کمپنی کے آپریٹنگ اخراجات زائد تنخواہوں اور لاگت میں کمی کی بنیادی وجہ سے 11.6 فیصد تک جا پہنچے ہیں جبکہ اس کی ایکسپلوریشن لاگت میں سالانہ اعتبار سے پراسپیکٹنگ اخراجات اور کنویں سوکھنے سے لاگت کم ہونے کی وجہ سے 50 فیصد تک کم ریکارڈ کیے گئے جو کمپنی کی آمدن میں کچھ حد تک کمی کا باعث بنی۔
کمپنی کی دیگر آمدن بھی سالانہ اعتبار سے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں زرِمبادلہ میں نقصان اور شرح سود میں کمی کی وجہ سے ڈپوزٹس پر سود کی آمدن کم ہونے کی وجہ سے 49.6 فیصد تک کم ہوئی۔