چھ ماہ میں فوجی سیمنٹ کو ایک ارب 60 کروڑ، ڈی جی خان سیمنٹ کو 80 کروڑ روپے منافع

جولائی تا دسمبر 2020ء تک فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے منافع میں 232 فیصد اضافہ سے فی حصص آمدنی بھی 0.35 روپے کے مقابلہ میں 1.16 روپے فی حصص تک پہنچ گئی

780

سلام آباد: رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ایف سی سی ایل) کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 232 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجی گئی کمپنی کی مالیاتی رپورٹس کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2020ء کے دوران ایف سی سی ایل کا خالص منافع ایک ارب 60 کروڑ روپے روپے سے زائد رہا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2019ء کے دوران کمپنی کو 48 کروڑ 22 لاکھ روپے بعد از ٹیکس آمدنی ہوئی تھی۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران فوجی سیمنٹ لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں ایک ارب 11 کروڑ 89 لاکھ روپے یعنی 232 فیصد نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 0.35 روپے کے مقابلہ میں 1.16 روپے فی حصص تک پہنچ گئی۔

ڈی جی خان سیمنٹ کو 80 کروڑ روپے کا خالص منافع

ادھر جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ڈی جی خان سیمنٹ (ڈی جی کے سی) کو 80 کروڑ 9 لاکھ روپے خالص منافع ہوا ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے لیے کمپنی کو 84 کروڑ 71 لاکھ روپے بعد از ٹیکس خسارہ کا سامنا تھا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2020ء کے لیے ڈی جی خان سیمنٹ کو 1.93 روپے فی حصص خسارہ ہوا تھا تاہم رواں مالی سال کے اسی عرصہ میں کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدنی میں اضافہ کے نتیجہ میں کمپنی کا فی حصص خسارہ بھی 1.83 روپے فی حصص منافع میں تبدیل ہو گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here