پی ایس او کو 3 ارب روپے بعد از ٹیکس آمدن، شئیرز کی قدر میں بھی اضافہ

421

اسلام آباد: پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق پہلی ششماہی میں کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پی ایس او کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2020ء کے دوران کمپنی کو 9 ارب 52 کروڑ روپے آمدنی ہوئی ہے اور اس کی فی حصص آمدن 20.28 روپے تک بڑھ گئی۔

گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2019ء کے دوران پی ایس او کا خالص منافع چھ ارب 44 کروڑ روپے جبکہ فی حصص آمدنی 13.71 روپے رہی تھی۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران پی ایس او کی بعد از ٹیکس آمدنی میں تین ارب آٹھ کروڑ روپے یعنی 48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادھر ماڑی پٹرولیم نے بھی مالیاتی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے 31 دسمبر 2020ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران سات ارب 33 کروڑ روپے کا منافع ظاہر کیا ہے۔

کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق سال 2019ء کی آخری سہ ماہی  میں ماڑی پٹرولیم کو سات ارب 29 کروڑ روپے آمدن ہوئی تھی۔

اس طرح سال 2019ء کی آخری سہ ماہی کے مقابلہ میں سال 2020ء کے اسی عرصہ میں ماڑی پٹرولیم کی آمدن میں 0.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here