کورونا وبا کے باعث 2020ء کے دوران عالمی قرضوں میں 24 کھرب ڈالر اضافہ

مالی سال کے اختتام پر بین الاقوامی قرضوں کا حجم 281 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا جس کے نتیجہ میں عالمی جی ڈی پی کے مقابلہ میں قرضوں کی شرح 355 فیصد تک بڑھ گئی: رپورٹ

187

اسلام آباد: کووڈ-19 کی وبا کے باعث گزشتہ سال 2020ء کے دوران عالمی قرضوں میں 24 کھرب ڈالر اضافہ ہوا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل فنانس (آئی آئی ایف) کی رپورٹ کے مطابق عالمی وباء کے دوران گزشتہ مالی سال کے اختتام پر بین الاقوامی قرضوں کا حجم 281 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا جس کے نتیجہ میں عالمی سطح پر جی ڈی پی کے مقابلہ میں قرضوں کی شرح 355 فیصد تک بڑھ گئی۔

رپورٹ کے مطابق عالمی قرضوں کے حجم میں نصف اضافہ حکومتی معاونت کے پروگرامز کے باعث ہوا جبکہ بین الاقوامی کمپنیوں، بینکوں اور گھریلو اخراجات کیلئے قرضوں کے حجم میں بالترتیب 5.4 کھرب ڈالر، 3.9 کھرب ڈالر اور 2.6 کھرب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران بین الاقوامی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) کے تناسب سے قرضوں کا حجم 35 پوائنٹس کے اضافہ سے یہ شرح جی ڈی پی کے 355 فیصد تک بڑھ گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2008ء اور 2009ء کے عالمی اقتصادی بحران کے باعث عالمی جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں کی شرح میں 10 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

آئی آئی ایف نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران عالمی سطح پر حکومتی قرضوں کے حجم میں 10 کھرب ڈالر مزید اضافہ متوقع ہے۔ مزید برآں مستقبل میں قرضوں کے بوجھ سے نمٹنے کیلئے سیاسی اور سماجی دباﺅ کی وجہ سے قرضوں میں کمی کے حکومتوں کے اقدامات متاثر ہو سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here