حکومت سے پانچ سو ارب ڈالر کی عالمی فرنیچر مارکیٹ کا حصہ بننے کیلئے برآمدکنندگان کی مدد کا مطالبہ

639

اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) نے حکومت سے فرنیچر مینوفیکچررز اور برآمدکنندگان کی معاونت کے لیے بیرونِ ممالک میں نمائش منعقد کرانے کی درخواست کی ہے۔ 

صدر آئی سی سی آئی سردار یاسر الیاس خان نے چیمبر کی جانب سے آر ایف ایونٹس (ایس ایم سی-پرائیویٹ) لمیٹڈ کے اشتراک سے منعقد کی گئی ‘فرنیچر اینڈ لیونگ ایکسپو’ کی افتتاحی تقریب کے دوران فرنیچر مینوفیکچررز اور برآمدکنندگان کی معاونت کا مطالبہ کیا۔

الیاس خان نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق عالمی فرنیچر مارکیٹ کا حجم 500 ارب ڈالر ہے لیکن پاکستان کا اس میں شئیر برائے نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی غیرملکی مشنز کو انکے متعلقہ ممالک میں ممکنہ پاکستانی فرنیچر مصنوعات کو دریافت اور ان کے چیمبر آف کامرس کے ساتھ ایسی معلومات کا تبادلہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے حکومت سے ہائی ٹیک مشینری متعارف کرانے اور مزید تربیتی مراکز قائم کرنے کی درخواست کی تاکہ فرنیچر انڈسٹری کے لیے ماہر ورکرز تیار کیے جائیں، اس سے اہم شعبے کی شرح نمو میں تیزی آئے گی۔

صدر آئی سی سی آئی نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فرنیچر برآمدات میں فروغ کے پیش نظر ملک کے میٹروپولیٹن شہروں میں فرنیچر شہروں کو قائم کرنے کے لیے زمین مختص کرنے کی بھی درخواست کی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here