لندن: عسکری امور کی ویب سائٹ گلوبل فائر پاور کی جانب سے ایک تازہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ بکتربند رجمنٹ کے حوالے سے عالمی سطح پر امریکہ پہلے، چین دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔
گلوبل فائر پاور کی جانب سے حال ہی میں کیے جانے والے ایک سروے کے حوالے سے کہا ہے کہ پہلے نمبر پر براجمان امریکی افواج کے پاس 40 ہزار بکتربند گاڑیاں موجود ہیں۔
دوسرا نمبرچین کا ہے جس کی افواج کے پاس 35 ہزار بکتربند گاڑیوں کی رجنمٹ موجود ہے جبکہ روس تیسرے نمبر پر ہے جہاں 27 ہزار بکتربند یونٹ ہیں۔
سروے میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی بری افواج اپنے 12 ہزار 500 بکتربند رجمنٹ کے حوالے سے اس وقت برطانیہ، جرمنی، فرانس، ایران، ترکی اور اسرائیل پر برتری حاصل کر گیا ہے۔
علاقائی سطح پر بکتربند گاڑیوں کے حوالے سے ترکی کا نمبر سات ہے جس کے پاس اس وقت 11 ہزار 630 بکتربند یونٹ ہیں۔
اسی طرح مصر کا نمبر آٹھواں ہے جہاں 11 ہزار یونٹ ہیں۔ ایران کی بری افواج میں 8 ہزار 500 بکتربند گاڑیاں ہیں جو اس وقت عالمی سطح پر 15ویں نمبر کا حامل ہے اور اسرائیل 7 ہزار 500 بکتربند یونٹ کے ساتھ 17ویں نمبر پر ہے۔