خیبرپختونخوا: ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے ڈیجیٹل سسٹم متعارف

566

پشاور: حکومتِ خیبرپختونخوا نے سابق قبائلی اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کروا دیا۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ منصوبہ بندی و ترقی (پی اینڈ ڈی) کے حکام کے مطابق پروگرام کے تحت ہر منصوبے کی نگرانی ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے کی جائے گا۔

آن لائن سسٹم پی اینڈ ڈی کی جانب سے یونائیٹڈ نیشنز ڈویلپمنٹ پروگرام کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے جسے “پروگرام اپروچز، اینالیٹکس اینڈ مئیر فریم ورک” کا نام دیا گیا ہے، یہ سسٹم ان منصوبوں کی نگرانی کرے گا جن کا پی سی وَن سے منظور ہو چکا ہو گا۔

ضم شدہ قبائلی اضلاع کیلئے آن لائن سسٹم کے ذریعے تمام محکمے اپنی کارکردگی رپورٹ اعلیٰ حکام کو جمع کرانے کے قابل ہوں گے جس پر پی اینڈ ڈی حکام کی جانب سے نظرثانی بھی کی جا سکے گی۔

اس کے علاوہ سسٹم کسی پروجیکٹ پر عملدرآمد میں درپیش مسائل کی نشاندہی بھی کرے گا اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو دیگر محکموں کے اشتراک کے ساتھ ان رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے حکمتِ عملی مرتب کرنے کے قابل بھی بنائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here