پائلٹس کیلئے لائسنس کا نیا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ

593

اسلام آباد: ایوی ایشن حکام نے وفاقی کابینہ کے سامنے ایک سمری پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بے ضابطگیوں کو ختم کرنے کے حوالے سے پائلٹس کے لیے لائسنس کے نئے نظام کی منظوری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹس کو لائسنس کے اجراء کیلئے پاکستان کے موجودہ نظام کو برطانوی نظام کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایوی ایشن ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے پاس لائسنس کے نئے نظام کی منظوری کیلئے سمری ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

سعودی عرب جانے والوں کیلئے پی آئی اے کی نئی ہدایات جاری

جعلی لائسنس سکینڈل، ایک پائلٹ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پانچ افسر گرفتار

ذرائع نے بتایا کہ برطانوی نظام اپنانے سے پاکستانی پائلٹس کا لائسنس دنیا بھر میں قابلِ قبول ہو گا، شفافیت کو یقینی بنانے کے علاوہ نیا نظام پاکستان کو آئی سی اے او کے خدشات دور کرنے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی سی اے) کی جانب سے جاری کردہ لائسنس کا معیار بڑھانے میں مدد کرے گا۔

سی اے اے کے مطابق پائلٹس کا معائنہ اور نئے لائسنس کے نظام کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے بائیومیٹرک سسٹم کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

پاکستان کی پائلٹس کے معائنے اور لائسنسنگ میں شفافیت کو یقینی بنانے کا نظام اختیار کرنے کے حوالے سے برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی (بی سی اے اے) کے ساتھ بات چیت بھی جاری ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی شفیع ڈار نے حال ہی میں برٹش سول ایوی ایشن حکام کے ساتھ ورچوئل اجلاس منعقد کیا جہاں برٹش ایوی ایشن کی جانب سے لائسنس نظام سے متعلق پوری مدد کی یقین دہانی کرائی گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here