کابل: ورلڈ بینک نے جنگ سے متاثرہ افغانستان کو کورونا وائرس اور خشک سالی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے 9 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان میں عالمی بینک کے دفتر سے جاری بیان میں بین الاقوامی ترقیاتی ایسوسی ایشن سے منظور شدہ گرانٹ قحط سالی اور کورونا سے متاثرہ افراد کیلئے خوراک اور دیگر امور کیلئے استعمال کی جائے گی۔
ملک کے کئی علاقوں میں خشک سالی کے اثرات نے لاکھوں افغانوں کو بے گھر کر دیا اور وہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
گزشتہ سال فروری میں افغانستان میں پہلا کورونا کیس رپورٹ ہوا تھا، افغان وزارت صحت عامہ کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اس وقت 55 ہزار 557 تصدیق شدہ کیسز ہیں۔