خیبرپختونخوا، ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے بغیر کروڑوں کا بجٹ خرچ

726

پشاور: حکومتِ خیبرپختونخوا نے صوبائی وزارتِ خزانہ کی منظوری کے بغیر ہی پشاور رنگ روڈ اور پبی جہانگیرہ روڈ سمیت دیگر منصوبوں پر 550 ملین روپے خرچ کر دیے۔

محکمہ خزانہ خیبرختونخوا میں ذرائع نے بتایا کہ کئی ایسے منصوبے ہیں جن پر منظوری کے بغیر ہی کروڑوں روپے کے اخراجات کیے گئے، جس پر کے پی آڈیٹر جنرل نے اعتراضات اٹھاتے ہوئے معاملے کی تفتیش کرنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے سیاستدانوں اور ارکانِ اسمبلی کے دباؤ کی وجہ سے مختلف محکموں کے اُن منصوبوں پر فنڈز خرچ کیے جن کے لیے فنڈز مختص ہی نہیں کیے گئے تھے۔

ان منصوبوں میں پیر زکوئی فلائی اوور سے حیات آباد تک سروس روڈ کی 319 ملین لاگت سے تعمیر سمیت پبی سے جہانگیرہ تک کے میونسپل ایریاز کی بحالی اور تزئین و آرائش کیلئے 236.5 ملین روپے کے اخراجات شامل ہیں۔

اے جی آفس نے فنڈز کے غیرقانونی استعمال کے حوالے سے متعلقہ حکام کو انکوائری کی تجویز کے علاوہ ذمہ دار افسران کی نشاندہی کے بعد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here