پاکستان 24 فروری کو کولمبو میں سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کرے گا

217

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ وزارت تجارت 24 فروری 2021ء کو کولمبو (سری لنکا) میں تجارتی اور سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے۔

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں عبدالرزاق دائود نے کہا کہ یہ کانفرنس وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کے موقع پر منعقد ہو گی۔ پاکستان کے ممتاز تاجروں پر مشتمل ایک وفد بھی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

انہوں اس امید کا اظہار کیا کہ اس سے دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات مزید گہرے ہوں گے، پاکستان سری لنکا آزاد تجارتی معاہدہ کے ذریعے تجارت میں مزید اضافہ ہو گا ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here