آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ، پاکستان کی برآمدات، بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا: وزیرخزانہ

523

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان معاہدہ سے پاکستان کی برآمدات اور ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔

بات بدھ کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ کل پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بہت اہم معاہدہ ہوا جس کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہو گا، ملک میں زیادہ بیرونی سرمایہ کاری آئے گی اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے دنیا بھر کے سرمایہ کار اور کیپٹل مارکیٹس پاکستان کی طرف مائل ہوں گے، پی ٹی آئی اور اس کی قیادت کو یہی چیز دوسروں سے منفرد بناتی ہے کہ عمران خان کا مفاد پاکستان کے لوگوں کو خوشحال بنانا اور ملک کی عزت میں اضافہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قومی خزانہ کے تحفظ اور ملکی دولت میں اضافہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کا بنیادی ہدف ہے۔عمران خان کی دوسری خصوصیت یہ ہے کہ وہ کسی طرح سے اپنے یا اپنے خاندان کی بزنس یا سیاست کو پاکستان کے خزانہ سے زیادہ اہم نہیں سمجھتے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سب کی خواہش ہے کہ سینیٹ کے انتخابات کا جمہوری عمل اچھے اندازمیں مکمل ہو، ہر ایک پارٹی اور ہر ایک شخص کو جمہوری آزادی ہے کہ وہ اپنی رائے رکھے اور اس عمل میں حصہ لے ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here