خیبرپختونخوا حکومت کا تین مزید انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کا فیصلہ

609

پشاور: حکومتِ خیبرپختونخوا نے اپنی نظرثانی شدہ انڈسٹریل پالیسی 2020-30ء کے تحت چترال، صوابی اور بنوں میں تین مزید انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک اخباری رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تین نئی صنعتی اسٹیٹس کے قیام کا منصوبہ حتمی مراحل میں ہے جسے جلد منظرِعام پر لایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے انڈسٹریل پالیسی 2020-30ء کی صورت میں صوبے میں صنعت کاری کو فروغ دینے کیلئے ایک ٹھوس فریم ورک بنایا ہے جس کی منظوری صوبائی کابینہ نے گزشتہ سال دسمبر میں دی تھی۔

یہ بھی پڑھیۓ:

پنجاب میں چھوٹے صنعتی یونٹ لگانے کیلئے پانچ ارب کا رعایتی پیکج

ماضی کا ’زندہ انسانوں کا قبرستان‘، اب خصوصی اقتصادی زون میں بدل رہا ہے

پالسیی کے تحت صنعتی ترقی کے فروغ کیلئے آئندہ دس سالوں کے دوران رشکئی سپیشل اکنامک زون اور نوشہرا اکنامک زون کی توسیع کے علاوہ جلو زئی، چترال، مہمند، غازی، دربند، سوات، بونیر میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جائیں گے جبکہ آئندہ پانچ سالوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دو خصوصی اقتصادی زونز بھی قائم ہوں گے۔

انڈسٹریل پالیسی میں ہدف مقرر کیا گیا ہے کہ صوبے میں بند پڑے انڈسٹریل یونٹس میں کم از کم 25 فیصد یونٹس کو آئندہ پانچ سالوں کے دوران بحال کر دیا جائے گا۔

پالیسی میں یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ صوبے کے قدرتی وسائل کو بروئے کار لا کر صنعتی شعبے میں مسابقت کے عمل کو فروغ دیا جائے، اس مقصد کے حصول کیلئے حکومت ہائیڈل پاور جنریشن، مائن اینڈ منرلز، تیل اور گیس، خوراک اور مشروبات، اور گھریلو صنعت کی ترقی پر خصوصی توجہ دے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here