جرمن کمپنیوں کو طبی آلات کی مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کی دعوت

جرمن سفیر برنرڈ شلیجک کی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے ملاقات، فریقین نے اینیمیشن اور گیمنگ کے شعبہ میں بھی پاکستان اور جرمنی کے مابین تعاون بڑھانے کا اعادہ کیا

654

اسلام آباد: پاکستان اور جرمنی نے اینیمیشن اور ویڈیو گیمنگ کے شعبوں میں ٹیکنالوجی پر مبنی تعاون بڑھانے کا اعادہ کیا ہے جبکہ پاکستان نے جرمنی کو طبی آلات کی مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے پاکستان میں تعینات جرمن سفیر برنرڈ شلیجک نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:

جرمنی پاکستان  کو 1.95 ارب روپے امداد دیگا، معاہدے پر دستخط

جرمنی نے موزاک فونزیکا کے بانیان کے وارنٹ گرفتاری کیوں جاری کیے؟

جرمن سفیر نے کورونا سے بچاﺅ کے حوالے سے پاکستان کی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کاوشوں کو سراہا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیکل آلات کی پیداوار کے لیے جرمن کمپنیوں کو تعاون اور سرمایہ کاری کی دعوت دی، فریقین نے اینیمیشن اور گیمنگ کے شعبہ میں بھی پاکستان اور جرمنی کے مابین تعاون بڑھانے کا اعادہ کیا۔

فواد چوہدری نے جرمن سفیر کو جرمنی کے نوبل انعام یافتہ سکالرز کا پاکستانی طالبعلموں کیلئے لیکچرز کا انعقاد کرنے میں کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

جرمن سفیر نے کہا کہ ایسی شراکت داری پاک جرمن تعلقات کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گی، ملاقات میں سیکریٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارشد محمود بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here