ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی پہلی خاتون سربراہ کون ہیں؟

نگوزی اوکونجو آئیویلا دو بار نائیجریا کی وزیر خزانہ رہ چکی ہیں جبکہ وہ کسی بھی افریقی ملک سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں جنہیں عالمی تجارتی تنظیم کی سربراہی سونپی گئی ہے

954

جنیوا: نائیجیریا سے تعلق رکھنے والی نگوزی اوکونجو آئیویلا کو عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔

نگوزی اوکونجو آئیویلا نائیجریا کی پہلی خاتون وزیر خزانہ رہ چکی ہیں جبکہ وہ کسی بھی افریقی ملک سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں جنہیں عالمی تجارتی تنظیم کی سربراہی سونپی گئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی تجارتی تنظیم کی 164 ارکان نے گزشتہ روز اتفاق رائے سے نائیجیریا کی سابق وزیر خزانہ نگوزی اوکونجو ایویلا کو چار سالہ مدت کے لیے سربراہ نامزد مقرر کیا ہے۔

اپنے تقرر کے بعد پہلے بیان میں نگوزی اوکونجو ایویلا نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح کورونا وائرس کی وبا سے مزید موثر طریقے سے نمٹنے کو یقینی بنانا ہے اور اس حوالے سے رکن ممالک کو برآمدات پر پابندیاں ختم کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنی چاہیں تاکہ ادویات اور دیگر اشیاء کی سپلائی میں حائل رکاوٹیں دور کی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے جب تک سب محفوظ نہیں ہوں گے اس وقت تک کوئی محفوظ نہیں ہو گا کیونکہ اگر تمام ممالک کو کورونا ویکسین کی منصفانہ اور یکساں تقسیم یقینی نہیں بنائی جائے گی تو وائرس دوبارہ پھیل سکتا ہے۔

نگوزی اوکونجو آئیویلا 2003ء سے 2006ء اور اس کے بعد 2011ء سے 2015ء تک نائجیریا کی وزیر خزانہ رہ چکی ہیں، وہ نائیجیریا کی پہلی خاتون وزیر خزانہ تھیں اور پہلی خاتون تھیں جو دو بار مذکورہ عہدے پر فائز رہیں، انہوں نے ورلڈ بینک میں اپنے 25 سالہ کیریئر کے دوران بطور ماہر ترقیاتی اقتصادیات خدمات سرانجام دیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here