سعودی عرب میں ریجنل دفاتر نہ رکھنے والی غیرملکی کمپنیوں کے معاہدے معطل کرنے کا فیصلہ

629

ریاض: سعودی حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ایسی کسی بھی غیرملکی کمپنی یا تجارتی ادارے کے ساتھ معاہدے یکم جنوری 2024ء سے معطل کر دیئے جائیں گے جس کا ریجنل آفس سعودی عرب کے سوا کسی اور ملک میں واقع ہو گا۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد یہ ہے کہ سرکاری فنڈز، محکموں اور اداروں کے ساتھ کاروبار کرنے والی غیرملکی کمپنیوں اور اداروں کو مملکت میں سعودیوں کے لیے ملازمتیں فراہم کرنے پر آمادہ کیا جائے۔

عہدیدار کے مطابق مملکت میں کاروبار سے ہونے والے منافع کا ایک حصہ سعودی عرب کے اندر خرچ کرنے کا ماحول بنایا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ مختلف سرکاری اداروں سے حاصل کی جانے والی اہم خدمات اور خریدی جانے والی مصنوعات مقامی کارکنوں اور سامان کے ذریعے سعودی عرب ہی میں تیار ہوں۔

واضح رہے کہ فیوچر انویسٹمنٹ فورم کے موقع پر حکمت عملی کے اہداف بیان کیے گئے تھے اور اس موقع پر 20 انٹرنیشنل کمپنیوں نے اپنے ریجنل دفاتر ریاض منتقل کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here