اسلام آباد: سال 2020ء کے دوران ایم سی بی بینک لمیٹڈ (ایم سی بی) کی آمدنی میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ایم سی بی بینک کے مالیاتی نتائج کے مطابق گزشتہ سال کے دوران بینک کی خالص آمدن 29037 ملین روپے تک بڑھ گئی جبکہ کلینڈر سال 2019 کے دوران ایم سی بی کو 23977 ملین روپے کی خالص آمدنی ہوئی تھی۔
اس طرح 2019ء کے مقابلہ میں 2020ء کے دوران ایم سی بی کی بعداز ٹیکس آمدنی میں 5060ملین روپے یعنی 21فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں ایم سی بی کی فی حصص آمدنی بھی 20.23 روپے کے مقابلہ میں 24.50 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ۔