وزیراعلیٰ پنجاب کا بہاولپور کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کا حکم

418

لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بہاولپور کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہاولپور ڈویژن میں فلاح عامہ کے منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے اور منصوبوں میں معیار اور رفتار پر خصوصی توجہ دی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کی زیر صدارت بہاولپور ائیرپورٹ کے لاﺅنج میں اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ کو بہاولپور کے ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی-

وزیراعلیٰ بزدار نے کہا کہ متعلقہ افسران ترقیاتی منصوبوں کا آن گراﺅنڈ جا کر خود جائزہ لیں، منصوبوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کر کے ہر ماہ پیشرفت رپورٹ پیش کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب کے ہر شہر کو ترقی دینا چاہتے ہیں، پسماندہ علاقو ں کی ترقی پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے، پسماندہ پنجاب بدلے گا تو حقیقی تبدیلی آئے گی، ترقی پنجاب کے ہر خطے کا حق ہے اسے یہ حق لوٹائیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں کو ذاتی طور پر خود مانیٹر کر رہا ہوں، ترقیاتی منصوبو ں میں تاخیر اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں اور پسماندہ علاقوں کیلئے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن، آر پی او بہاولپور، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او بہاولپور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here