اوٹاوا: کینیڈا کی طیارہ ساز کمپنی بمبارڈیئر نے 1600 اسامیاں اور لیزر جیٹ لائن کی پروڈکشن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بمبارڈیئر نے سال 2020ء کے اپنے مالی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بمبارڈیئر نے منافع بڑھانے کیلئے اقدامات شروع کر رکھے ہیں جس کے تحت تقریبا ایک ہزار چھ سو اسامیاں ختم کی جا رہی ہیں۔
کمپنی کے چیئرمین اور سی ای او ایرک مارٹیل نے کہا کہ لاگت، کٹوتی کے اقدامات کے تحت کمپنی اپنی مشہور لیزر جیٹ لائن کی پیداوار بھی ختم کر رہی ہے ۔
مالیاتی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ہر سال ریونیو میں تین فیصد اضافہ ہوا تاہم اس کے باوجود کمپنی کو سال 2020ء میں 56.8 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔