اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے کورونا وائرس سے بچائو کی چینی ویکسین کینسائینو کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ہے۔
کینسائینو ویکسین کے فیز تھری کے کلینکل ٹرائلز پاکستان سمیت دیگر ممالک میں منعقد ہونے تھے۔ ڈریپ کے حکام نے کہا ہے کہ کینسائینو ویکسین وَن ڈوز ویکسین ہےجس کی منظوری ڈریپ کے رجسٹریشن بورڈ نے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کینسائینو ویکسین کے لئے درخواست اے جے ایم فارماسیوٹیکل کمپنی نے دی تھی۔ کینسائینو کے ہنگامی استعمال کی منظوری دینے والا پاکستان دوسرا ملک ہے اس پہلے میکسکو نے اس ویکسین کے استعمال کی منظوری دی تھی۔