بیجنگ: چین کی گیمز انڈسٹری کی آمدنی سال 2020ء کے دوران 278.7 ارب یوان یعنی 43 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی جس کی وجہ موبائل گیمز صارفین کی تعداد میں اضافہ ہے۔
چائنہ انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ملک کی گیمز کی صنعت میں 2020ء کے دوران سالانہ بنیاد پر 20.71 فیصد اضافہ ہوا اور شعبے کی مجموعی آمدنی بڑھ کر 278.7 ارب یوان تک پہنچ گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ اضافہ موبائل گیمز کے شعبے میں ہوا جس میں اضافے کی شرح سالانہ بنیاد پر 32.61 فیصد جبکہ آمدنی کا حجم 209.7 ارب یوان رہا جو کہ گیمز انڈسٹری کی مجموعی آمدنی کا 75.24 فیصد ہے۔
کنسول گیمز کا کل آمدنی میں حصہ دو فیصد سے بھی کم رہا۔ آن لائن گیمز صارفین کی تعداد سال کے آخر پر بڑھ کر 518 ملین (51 کروڑ 80 لاکھ) تک پہنچ گئی جو کل انٹرنیٹ صارفین کا 52.4 فیصد ہے۔