اسلام آباد: جاری مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران پاکستان میں زرعی ٹریکٹروں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 54.60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر جنوری 2020ء کی مدت میں ملک میں 26 ہزار 848 یونٹ زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار اور 26 ہزار 974 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے:
سال 2020ء: ملک بھر میں کتنی کاریں فروخت ہوئیں؟
مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پاکستان میں کتنی کاریں فروخت ہوئیں؟
سال 2020ء: دنیا بھر میں سب سے زیادہ کاریں کس کمپنی نے فروخت کیں؟
یہ شرح گزشتہ مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کے مقابلہ میں 54.60 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران ملک میں 17 ہزار 354 یونٹ زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار اور 17 ہزار 447 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
جنوری 2021ء میں ملک میں پانچ ہزار 209 یونٹ زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو جنوری 2020ء کے مقابلہ میں 135.38 فیصد زیادہ ہے، جنوری 2020ء میں دو ہزار 213 زرعی ٹریکٹر فروخت ہوئے تھے۔
جاری مالی سال 2020-21ء کے ابتدائی سات ماہ میں فئیٹ ٹریکٹرز کے سات ہزار 545 یونٹ فروخت ہوئے، میسی فرگوسن کے سب سے زیادہ 19 ہزار 400 یونٹ اور اورئنٹ آئی ایم ٹی کے صرف 29 یونٹ فروخت ہوئے۔