سٹیٹ بینک کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمی

232

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں غیر ملکی زرِمبادلہ ذخائر میں ہفتہ وار بنیاد پر 0.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

4 فروری 2021 کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے پاس غیرملکی زرِمبادلہ ذخائر کا حجم 12949.1 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو گزشتہ ہفتے کے 13031.2 ملین ڈالر کے مقابلے میں 82 ملین ڈالر کم ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے زرِمبادلہ ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مجموعی طور پر سٹیٹ بینک کے پاس غیرملکی زرمبادلہ ذخائر کا حجم 20073.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 71124.4 ملین ڈالر موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here