کیا پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ورلڈ کال لمیٹڈ کو ڈیفالٹر لسٹ میں ڈال دیا؟

597

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ (ڈبلیو ٹی ایل) کو اپنی نادہندگان کی لسٹ میں ڈالنے کی تردید کر دی۔

11 فروری 2021ء کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ زیر گردش رہی جس میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کے مبینہ نوٹس نمبر PSX/N-215 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ورلڈ کال کو پاکستان سٹاک ایکسچینج نے نادہندگان کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جس پر سٹاک ایکسچینج کو مذکورہ کمپنی کی نادہندگی سے متعلق تصدیق کے لیے سینکڑوں فون کالز موصول ہوئیں۔

سٹاک ایکسچینج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ میں شامل تمام افراد کو واضح کیا جاتا ہے کہ مذکورہ نوٹس جعلی ہے جسے سٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری نہیں کیا گیا ہے۔

سٹاک ایکسچینج نے سرمایہ کاروں اور مارکیٹ میں شامل تمام افراد کو کمپنیوں سے متعلق اعلانات کی درست معلومات کے حصول کیلئے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ پر نظر رکھنے اور سوشل میڈیا پر ایسی مصدقہ معلومات پر کان نہ دھڑنے کی درخواست کی۔

سٹاک ایکسچینج کے بیان میں کہا گیا کہ “ایسے نوٹسز صرف پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے ذریعے جاری کیے جاتے ہیں جبکہ غلط خبریں پھیلانے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی ہو سکتی ہے”۔

اس دوران ورلڈ کال کی جانب سے بھی اس بات کی تردید کی گئی کہ اسے سٹاک ایکسچینج کی ڈیفالٹر لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ خبر بالکل غلط اور بے بنیاد ہے جس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here