اوبر کو مالی سال کے تین ماہ میں 96 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خسارہ

532

واشنگٹن: امریکی آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے کہا ہے کہ سال 2020ء کی آخری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) کے دوران اسے 968 ملین (96 کروڑ 80 لاکھ) ڈالر خسارہ ہوا جس کی وجہ کورونا لاک ڈان کے باعث سروس کا تعطل ہے۔

کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس لاک ڈان کے باعث اس کی سروسز کا تعطل اس کی آمدنی میں بڑے پیمانے پر کمی کا باعث بنا۔

اکتوبر سے دسمبر 2020ء کے دورانیے میں بالخصوص فوڈ ڈلیوری سروس میں شدید کمی کے باعث اسے مجموعی طور پر 968 ملین ڈالر خسارہ ہوا تاہم یہ 2019ء کی آخری سہ ماہی کے خسارے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر سے کم رہا۔

سہ ماہی کے دوران اوبر سروس کی کل آمدنی تین ارب 20 کروڑ ڈالر رہی جو سالانہ بنیاد پر 16 فیصد کم ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here