پنجاب میں تین ترقیاتی سکیموں کیلئے 10 ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری

502

لاہور: پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 22ویں اجلاس میں مختلف شعبوں کی تین ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے مجموعی طور پر 10 ارب 46 کروڑ 45 لاکھ 48 ہزار روپے کی منظوری دیدی۔

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ  کا اجلاس چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ عبداللہ خان سنبل کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں سیکریٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران اور بورڈ کے ممبران سمیت سینئر چیف کوآرڈینیشن جاوید لطیف، اسسٹنٹ چیف کوآرڈینیشن شاہد ادریس نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے: 

پنجاب میں 2024ء تک پانچ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی منصوبہ بندی

پنجاب میں چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کیلئے محکمہ آبپاشی اور نیسپاک کے درمیان معاہدہ طے

صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں غلہ گودام ملتان میں دو سو بستروں پر مشتمل زچہ و بچہ ہسپتال کے قیام کیلئے دو ارب 25 کروڑ 30 لاکھ 95 ہزار روپے جاری کرنا شامل ہے۔

اسی طرح گریٹر تھل کینال منصوبہ کیلئے بقیہ اراضی کے حصول (ترمیمی) کیلئے 8 ارب 18 کروڑ 14 لاکھ 53 ہزار روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

پنجاب ریسورس امپرومنٹ اور ڈیجیٹل افادیت منصوبہ کے تحت محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی بورڈ میں بالترتیب پبلک فنانشل مینجمنٹ یونٹ اور پروگرام سپورٹ یونٹ کے قیام کیلئے 3 کروڑ روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here