سٹیٹ بینک کا گلگت میں برانچ کھولنے کا فیصلہ

618

اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے سرکاری ٹرانزیکشنز کو ریگولرائز اور فنانسنگ کو مانیٹر کرنے کیلئے گلگت بلتستان میں اپنی برانچ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان محمد خالد خورشید اور گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کے درمیان اسلام آباد میں ایک ملاقات کے دوران گلگت بلتستان میں مرکزی بینک کی برانچ کھولنے کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران فنانس سے متعلق معاملات اور دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی، برانچ کے ذریعے گلگت بلتستان کونسل اکاؤنٹ کے ساتھ علاقے کے سرکاری فنڈ کا حساب کتاب بھی رکھا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here