فرانسیسی کمپنی نے مصنوعی دل متعارف کروا دیا

440

دنیا بھر میں موت کی ایک بڑی وجہ دل کی بیماری کو سمجھا جاتا ہے اور ہارٹ ٹرانسپلانٹ عطیہ کرنے والے افراد کی تعداد بھی کم ہے۔

اس عالمی مسئلے کے پیش نظر Carmat نامی ایک فرانسیسی کمپنی نے حال ہی میں Aeson کے نام سے ایک مصنوعی دل متعارف کرایا ہے۔

مصنوعی دل کی یہ ڈیوائس ایک اوسط انسان کے دل کے برابر کام کرتی ہے جسے بائیولوجیکل میٹیرلز اور سینسرز کے ذریعے استعمال میں لایا جاتا ہے، ڈیوائس کا وزن 900 گرام ہے، یہ ڈیوائس خون کے ساتھ موافقت کی وجہ سے اسے گردش میں رکھنے کیلئے میکینیکل پمپ کے طور پر کام کرتی ہے۔

ہارٹ ڈیوائس بنانے والی کمپنی کارمیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سٹیفن پیاٹ کے مطابق ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا یہ تصور 30 سال پرانا ہے البتہ ٹیکنالوجی کے ذریعے انسانی دل کی تبدیلی کے تصور کو دوبارہ سے پیش کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال کے آخر تک کمپنی نے ہارٹ ڈیوائس کی باقاعدہ فروخت کیلئے یورپین یونین سے اجازت لی تھی۔ یہ ٹیکنالوجی دل کے ایسے مریضوں کیلئے معجزہ ثابت ہو سکتی ہے جن کا دل بالکل ناکارہ ہو چکا ہو اور انہیں دل عطیہ کرنے والا بھی کوئی نہ ہو۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here