بیجنگ: چینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہواوے کے سمارٹ فونز کی فروخت میں 2020ء کی آخری سہ ماہی میں کمی ہوئی جس کی وجہ اس کے سپلائرز پر امریکی پابندیوں کا نفاذ ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے نے ریسرچ فرم کینلے کے حوالے سے بتایا کہ ہواوے کے خلاف امریکی پابندیوں کے باعث اکتوبر سے دسمبر 2020ء کے عرصے میں تیزی سے کمی آئی۔
سال 2020ء کی آخری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) کے دوران ہواوے کے چین میں 18.8 ملین (ایک کروڑ 88 لاکھ ) یونٹ فروخت ہوئے جو سالانہ بنیاد پر 44 فیصد کم ہیں۔
اسی طرح 2020ء کی آخری سہ ماہی کے دوران ہواوے کی جانب سے 32 ملین (3 کروڑ 20 لاکھ) سمارٹ فونز برآمد کیے گئے جو سال 2019ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 43 فیصد کم ہیں۔
ریسرچ فرم کینلے کے مطابق ہواوے کے سمارٹ فونز کی عالمی طلب بہت زیادہ ہے تاہم امریکی پابندیوں کے باعث کمپنی کے لیے صارفین کی طلب پورا کرنا ممکن نہیں رہا۔