نیویارک: ملٹی نیشنل امریکی کمپنی تھری ایم نے کہا ہے کہ سال 2020ء کی آخری سہ ماہی میں کورونا وائرس کے باعث اس کے این 95 ماسکس کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ہوا جس میں رواں سال مزید اضافے کی توقع ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے نے ٹرانسپورٹیشن، الیکٹرانکس اور صحت عامہ سمیت صارفین کی مصنوعات سے وابستہ اس کمپنی کے حوالے سے بتایا کہ کورونا وائرس کی خراب ہوتی صورت حال کے باعث تھری ایم کے این 95 ماسکس کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
آخری سہ ماہی کے دوران کمپنی کی آمدنی 2019ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5.8 فیصد بڑھ کر 8.6 ارب ڈالر جبکہ خالص منافع سالانہ بنیاد پر 43.3 فیصد اضافے سے 1.4 ارب ڈالر رہا۔
تھری ایم کا پورے سال (2020 ء) کا خالص منافع 5.4 ارب ڈالر رہا جو 2019ء کے مقابلے میں 17.5 فیصد زیادہ ہے۔