چھ ماہ میں 53 کروڑ کی ادویات اور میڈیکل آلات درآمد

441

اسلام آباد: رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کی طبی مصنوعات کی درآمدات میں 4.56 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 51 کروڑ 45 لاکھ 29 ہزار ڈالر تھا جبکہ رواں مالی سال کے اسی عرصہ میں طبی مصنوعات کی درآمدات کا حجم 53 کروڑ 89 لاکھ 41 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں طبی مصنوعات کی قومی درآمدات میں دو کروڑ 35 لاکھ 12 ہزار ڈالر یعنی 4.56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی بی ایس کے مطابق دوسری جانب بالحاظ وزن طبی مصنوعات کی درآمدات میں 3.37 فیصد کمی ہوئی اور درآمدات 11283 میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 10903 میٹرک ٹن تک کم ہو گئیں۔

ادھر دسمبر 2019ء کے مقابلہ میں دسمبر 2020ء کے دوران طبی درآمدات 13.90 فیصد اضافہ سے آٹھ کروڑ 76 لاکھ 83 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں نو کروڑ 98 لاکھ 75 ہزار ڈالر تک بڑھ گئیں۔

اسی طرح نومبر 2020ء کے مقابلہ میں دسمبر 2020ء کے دوران بھی طبی مصنوعات کی درآمدات میں 27.10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نومبر 2020ء کے دوران سات کروڑ 85 لاکھ 79 ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں جبکہ دسمبر 2020ء کے دوران یہ حجم نو کروڑ 98 لاکھ 75 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here