رواں مالی سال کے دوران درآمدات پر 528 ارب روپے سیلز ٹیکس وصول

123

اسلام آباد: رواں مالی سال 2020-21ء کے دوران درآمدات پر سیلز ٹیکس محصولات میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

لارج ٹیکس پیئرز آفس (ایل ٹی او) کراچی کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی  سات ماہ میں جولائی تا جنوری 2020-21ء کے دوران درآمدات پر سیلز ٹیکس وصولیاں 528 ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات پر 473 ارب روپے سیلز ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے سات مہینوں کے دوران درآمدی مصنوعات پر سیلز ٹیکس محصولات میں 55 ارب روپے یعنی 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری 2021ء کے دوران درآمدات پر سیلز ٹیکس وصولیاں 19 فیصد بڑھ گئیں اور محصولات کا حجم 86 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ جنوری 2020ء کے دوران اس مد میں 72.6 ارب روپے سیلز ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here