کیا یورپ باقی دنیا سے پہلے برقی کاروں پر منتقل ہو جائے گا؟

یورپی یونین میں 2020ء میں ہائی برڈ اور الیکڑک کاروں کی فروخت میں 10 فیصد اضافہ، 10 لاکھ کاریں فروخت، ڈیزل اور پیٹرول کی گاڑیوں کی فروخت میں 37 فیصد اور 32 فیصد کمی

155

برسلز: یورپ میں پلگ اِن ہائبرڈ اور الیکٹرک کاروں کی مانگ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور پچھلے برس کے دوران دس لاکھ  سے زائد ایسی کاریں فروخت ہوئی ہیں۔ یہ یورپ میں کل فروخت ہونے والی کاروں کا 10 فیصد ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فروخت میں اضافہ یورپ میں بجلی سے چلنے والی کاروں کی مانگ میں اضافے کو ظاہر کر رہا ہے۔

ایجنسی کے مطابق پچھلے برس کورونا بحران کے دوران یورپ میں کاروں کی فروخت میں 24 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ یورپین آٹو موبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق پلگ اِن ہائبرڈ اور بجلی سے چلنے والی کاروں کی سیل 2019ء میں تین لاکھ 87 ہزار 808 سے بڑھ کر 2020ء میں 10 لاکھ 46 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

سیلف چارجنگ ہائبرڈ کاروں کی فروخت پچھلے برس 59 فیصد بڑھ کر 11 لاکھ 82 ہزار ہو گئی جب کہ ڈیزل اور پیٹرول کی گاڑیوں کی فروخت میں 37 فیصد اور 32 فیصد کمی ہوئی۔

پیٹرول سے چلنے والی کاریں اب بھی کل فروخت ہونے والی کاروں کا 48 فیصد ہیں۔ یورپ، خصوصاََ فرانس اور جرمنی میں کاربن کے اخراج کے قوانین پر عمل کرتے ہوئے کار بنانے والی کمپنیوں نے حکومتوں کی جانب سے کورونا بحران کے دوران دی گئی رعائتوں سے بھی فائدہ اٹھایا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here